ہیمبرگ پورٹ کی 823 سالگرہ
ہماری نئ اردو ویب سئٹ پہ خوش آمدید ۔ اہم ترین معلومات ہم نے آپ کے لیے یہاں آپ کی زبان میں فراہم کی ہے ۔ یہ ویب سئٹ زیر تعمیر ہے ۔
مذید معلومات کے لئے ہماری انگریزی ویب سئٹ کو ویزٹ کیجۓ ۔
جرمن سفارت خانے نے پاکستان جرمن بزنس فورم (پی جی بی ایف) اور جرمنی سے منسلک کمپنیوں اور اداروں کے تعاون سے مارچ / اپریل 2012 میں چار مختلف شہروں میں ایک منفرد نمائش 'جرمنی آن دی روڈ' منعقد کی۔
مزید پڑھیں
خطے میں امن و پائداری/ جرمن نظریہ
15 مارچ کو جرمن سفیر ڈاکٹر میشائل کوخ نے "خطے میں امن و پائداری/ جرمن نظریہ" کے موضوع پر لیکچر دیا۔ نیشنل ڈیفنس یو نیورسٹی اسلام آباد کے کنٹمپیریری سٹڈیز کے 120طلباء کو لیکچر دیا۔ سفیر کوخ نے 30 منٹ کے لیکچر میں نا صرف خطے میں پاکستان کے اہم کردار کو بلکہ علاقے سے وابستہ اپنے خدشات کے ساتھ ساتھ مشکلات کو مواقع میں بدلنے کے لۓ اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔
مندرجہ بالا لیکچر اور طلباء کے ساتھ ان کی گفتگو کے بعد یہ دورہ اپنے اختتام کو پہنچا۔
وفاقی وزیر دفاع ڈاکٹر ٹوماس دے مائزیر نے 13 مارچ 2012 کو پاکستان کا دورہ کیا۔ جرمن۔پاکستانی ارمڈ فورسز کے تعلقات اور مختلف سطحوں پر سیاسی مذاکرات کیے گئے۔
مزید پڑھیں
2011ء میں جرمن سفاتخانے نے ضلع شیخوپورہ کے پسماندہ گاؤں چار مولوی اجنا والامیں واقع ٹیپو سلطان مرکز سکول کی عمارت توسیع کے لئے مالی امداد کی۔
مذید معلومات ۔ ۔ ۔
وفاقی وزیرخارجہ ڈاکٹرگویڈو نے17 تا 19 جنوری 2011 پاکستان کا دوراہ کیا تاکہ جرمن۔پاکستان کے تعلقات میں بہتری لائی جا سکے اور ملک کی موجودہ صورت حال جان سکیں۔ مائيکل شٹائنر کے ہمراہ، جو کہ پاکستان اور افغانستان کے سفير خاص ہيں، انہوں نےصدر آصف علی ذرداری، وذیر خارجہ حنا ربانی کھر، چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق کیانی اور اوپوزشن لیڈر نثار خان سے ملاقات کی۔
مذید معلومات ۔ ۔ ۔
جرمنی میں تقریباً 3.3 ملین مسلمان آباد ہیں۔ سنٹرل انسٹیٹیوٹ اسلامک آرکائیو جرمنی کے مطابق جرمنی میں 160 قدیم مساجد اور 2600 سے زائد عبادت گاہیں موجود ہیں۔ صرف برلن ہی میں 3لاکھ مسلم رہائشیوں کے لئے 80 کے قریب مساجد موجود ہیں۔
مذید معلومات ۔ ۔ ۔
کی جانب سے صحافیوں کی تربیت (FMF) فری میڈیا فاؤنڈیشن
جرمنی ذرائع ابلاغ کے اہلکاروں کی تربیت کے لئے 37 لاکھ روپے کی رقم فراہم کر رہا ہے۔ اس پراجیکٹ کا مقصد وار زون اور متنازعہ علاقوں میں کام کرنے والے صحافیوں کے لئے ترمیم شدہ تربیتی پروگراموں کے ذریعے ذرائع ابلاغ کے اہلکاروں اور اداروں کی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے.
برلن میں سول ملٹری سیمینار
دوسراپاک جرمن سول فوجی سیمینار24 سے 30 اکتوبر 2011ء تک برلن میں منعقد کیا جائے گا۔ یہ نہ صرف 2010ء کے سیمینار کا ایک تسلسل ہے بلکہ اس سال 2، نومبرکواستنبول اور 5 دسمبر کو بون میں افغانستان کے بارے میں منعقد کی جانے والی بین الاقوامی کانفرنسوں کے کوائف میں بھی اضافے کا باعث بنے گا۔
کا دورہ پاکستان (Omid Nouripour)ومڈ نوری پاور
گرین کاکس میں دفاعی کمیٹی کے چیئرمین اور دفاع اور سلامتی کے مسائل پر پارٹی کے ترجمان، ومڈ نوری پاور نے 09 سے 10 اکتوبر 2011 ءتک پاکستان (اسلام آباد) کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے اراکین پارلیمنٹ، فوجی اور سول حکام کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔
"جرمنی کی سیر"
جرمن سفارت خانہ کے ثقافتی اتاشی ڈاکٹر تھومس دت نے اسلام آباد میں 15 نوجوان پاکستانی طلباءکو ایک الوداعی استقبالیہ دیا جو جرمنی میں اپنا مطالعاتی دورہ اکتوبر 2011 کے آخر تک مکمل کریں گے. یہ دورہ سوشل سائنسزکے طلباء کے لئے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے. اس کی تعمیل DAAD (جرمن تعلیمی ایکسچینج سروس)جرمن وفاقی دفتر خارجہ کی مالی اعانت کی مدد سے کر رہا ہے۔
"لائف سائنس کانفرنس DAAD Alumni" اسلام آباد میں
19 سے21 ستمبر 2011 ء تک اسلام آباد میں قومی تحقیقی کونسل برائے زراعت کے احاطے میں "DAAD Alumni لائف سائنس کانفرنس" میں پنجاب اور خیبر پختونخواہ سے 30 سے زائد سائنسدانوں نے حصہ لیا. زیادہ تر شرکاء DAAD یا Alumni HEC- تھے جوجرمنی میں اپنی پی ایچ ڈی مکمل کر چکے ہیں.
یہ کانفرنس زرعی یونیورسٹی پشاورکے پروفیسر ڈاکٹر محمد سیار خان کی طرف سے منعقد کی گئی تھی جنہوں نے 2008 ء میں Heidelberg یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی مکمل کی . اس کانفرنس کا انصرام DAAD (جرمن تعلیمی ایکسچینج پروگرام) نے جرمن وفاقی دفتر خارجہ کی مالی اعانت سے کیا.
مزید تصاویرپشاور یونیورسٹی کی ویب سائٹ پرملاحظہ فرمائیں ...